اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغز جمہوریہ کے صدر صادر ژاپروف کی دعوت پر آج سے ملک کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ بشقک میں قیام کے دوران وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کے اجلاس اور ایس سی او پلس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سال 2026 سے 2027 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کی صدارت بھی پاکستان کے لیے سنبھالیں گے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج سے کرغز جمہوریہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے