اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان میں مغربی ہواؤں اور مون سون کے آخری سپیل کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت آج دوپہر سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ اس دوران بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
مغربی ہوائیں ملک میں داخل، محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی