تہران(رم نیوز)کرغزستان روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ ایران ہرگز جنگ نہیں چاہتا، تاہم ملک پر ہونے والی کسی بھی جارحیت پر خاموش نہیں رہا جائے گا اور اس کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کسی بھی فریق کے حق میں بہتر نہیں۔ یہ بیان امریکی فورسز کی جانب سے لارک جزیرے پر کیے گئے حملے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جبکہ اس کے جوابی ردعمل میں ایران کی جانب سے اردن میں موجود امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صدر مسعود پزشکیان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے بشکیک روانہ ہو چکے ہیں۔
جنگ کے خواہاں نہیں لیکن ہر جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان