اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد پر انحصار سے نکال کر پائیدار تجارت اور سرمایہ کاری کی سمت گامزن کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ ملکی معاشی ترقی کا حصول حکومت اور نجی شعبے کے اشتراک کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برآمدات میں اضافہ، ملکی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ فنانس کا موثر استعمال ملکی برآمدات کو فروغ دینے میں اہم ترین کردار ادا کر سکتا ہے۔
معیشت کو غیر ملکی امداد سے نکال کر تجارت اور سرمایہ کاری پر استوار کر رہے ہیں:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب