پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی، سیریز کا آغاز کل سے ہوگا

دبئی(رم نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئی ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز میں حصہ لے گی۔ دورے کا آغاز 2 ستمبر (کل) سے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے چار روزہ یوتھ ٹیسٹ سے ہوگا۔ یہ ٹیسٹ میچ 2 سے 5 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل یوتھ ون ڈے سیریز 9 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ قومی انڈر 19 اسکواڈ ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں انگلینڈ میں اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہا ہے تاکہ دورے کے آغاز سے قبل بھرپور تیاری کی جا سکے۔