صدر مملکت آصف علی زرداری دو ہفتے کے دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن(رم نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا قیام دو ہفتے طویل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری اپنے اس دورے کے دوران برطانیہ میں مختلف طبی معائنے (میڈیکل چیک اپ) بھی کروائیں گے۔ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ صدر مملکت اپنے اس قیام کے دوران کسی قسم کی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔