کراچی (رم نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کا اختتام ایک لاکھ 76 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال