پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں نافذ، پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کر دیا گیا

اسلام آباد (رم نیوز) وفاقی حکومت نے یکم ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔