پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں پہلا بھرپور ٹریننگ سیشن، سیریز کی تیاریاں شروع

لندن (رم نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے ارونڈل کاسل کرکٹ گراؤنڈ میں سیریز کے آغاز سے قبل اپنا پہلا باضابطہ ٹریننگ سیشن کیا ہے، جس میں قومی کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ ٹریننگ سیشن کے آغاز پر ہیڈ کوچ شاہد انور نے کھلاڑیوں سے خصوصی گفتگو کی اور بیٹرز کو انگلینڈ کے ماحول اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اہم ہدایات دیں۔۔ واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، جو 2 سے 16 ستمبر تک جاری رہے گی۔