بشکیک (رم نیوز) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس جاری ہے، جس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں۔اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رکن ممالک کے سربراہانِ مملکت نے ایس سی او کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں خطے کی معاشی ترقی، باہمی رابطوں اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا اور مشترکہ لائحہ عمل کی توثیق کی گئی۔
بشکیک میں ایس سی او سمٹ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے اعلامیے پر دستخط