بشکیک(رم نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تنظیم کا ایک فعال اور ذمہ دار رکن ہے جو عالمی امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈ الی کہ پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران مؤثر امن کردار ادا کیا ہے، جس کی نمایاں مثال اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہیں جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان عالمی امن، استحکام اور تنازعات کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے: وزیر اعظم شہباز شریف