کراچی (رم نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے اور صرافہ بازار میں آج بھی نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان