سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس گر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز پر ہی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 1,700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 74 ہزار 701 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس 508 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 76 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔