ایف سی بلوچستان خضدار: 1422 جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ مکمل

کوئٹہ(رم نیوز) ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1,422 ریکروٹس نے تربیت مکمل کرلی۔ کمانڈنٹ خضدار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے پر ریکروٹ محمد طاہر کو آئی جی ایف سی میڈل سے نوازا گیا۔