ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر فاتحانہ آغاز کر دیا

دبئی(رم نیوز)ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنے سفر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے، جس میں منیبہ علی کی 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نمایاں رہی۔ ہدف کے تعاقب میں تھائی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 84 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے ثانیہ اقبال نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔