وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ بشکیک: صدارتی محل آمد پر شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

بشکیک(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر کرغزستان کے صدارتی محل پہنچ گئے، جہاں صدر صادر نور ژاپاروف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس کے اعلامیے پر بھی دستخط کر دیے ہیں۔