واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے کوئی جوابی کارروائی کی تو اس بار امریکہ کا ردِعمل انتہائی ’سخت اور وسیع‘ ہوگا۔ فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ منگل کی شب امریکہ کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے ’جائز‘ تھے، اور اگر تہران نے اس کا جواب دیا تو امریکہ دوبارہ کارروائی کرے گا۔ اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ نے پاسدارانِ انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ ایران نے اردن میں امریکی اڈوں پر حملے کو امریکی کارروائیوں کا ردِعمل قرار دیا تھا۔
جوابی کارروائی پر پہلے سے زیادہ شدید حملہ کیا جائے گا:ٹرمپ کی ایران کو دھمکی