اسلام آباد(رم نیوز)بیلجیم کے سفیر کی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بحری شعبے اور بلیو اکانومی میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلجیم میں بحری تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور بیلجیم کے بحری اداروں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والے ادارے میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور طلبہ کے لیے تربیتی و تعلیمی تبادلہ پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔
وزیر بحری امور نے مزید کہا کہ پورٹ قاسم میں ملٹی پرپز ٹرمینل، آٹوموبائل اور گارمنٹس زونز قائم کیے جائیں گے، جبکہ حکومت گوادر پورٹ کے ذریعے وسطی ایشیا کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بھی پرعزم ہے۔
وزیر بحری امور سے بیلجیم کے سفیر کی ملاقات،پاکستان اور بیلجیم کا بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق