بشکیک(رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دورے میں دوطرفہ تجارت کو 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ دورے کے دوران دونوںممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کے اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور کرغز صدر صادر ژاپاروف کی موجودگی میں ہونے والی اس تقریب میں ٹرانزٹ ٹریڈ، تعلیم، ماحولیاتی تبدیلی، انسدادِ سمگلنگ، طبی تعلیم، ای کامرس اور ملزمان کی حوالگی کے معاہدوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاہور اور کرغز شہر 'اوش' کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ بھی طے پایا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کرغز قیادت کو یومِ آزادی اور سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بننے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم کا دورہ بشکیک،پاکستان اور کرغزستان میں 2 ارب ڈالر تجارت کا ہدف، متعدد معاہد طے