پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا اعادہ:ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(رم نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تینوں برادر ممالک نے علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مل کر کام کرنے، تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تمام بحرانوں کا حل بات چیت کے ذریعے تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، مکہ معاہدے کے تحت تعاون کو ادارہ جاتی شکل دی جائے گی جس کے لیے سعودی عرب میں سیکرٹری جنرل کا انتظام قائم کیا جائے گا، جبکہ صنعتی ترقی، مشترکہ ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں بھی اشتراکِ کار کو مزید فروغ دیا جائے گا۔