سندھ میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

کراچی(رم نیوز) رواں برس مون سون سیزن میں کراچی اور اندرون سندھ میں بارشیں نہ ہونے کے برابر ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے بعد محکمہ موسمیات نے آئندہ تین ماہ کے لیے نئی موسمی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر سے نومبر کے دوران سندھ میں خشک موسم غالب رہنے کی توقع ہے اور کراچی میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی۔ اس کے برعکس بالائی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔