ریاض(رم نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سائبر سکیورٹی کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ہے۔سعودی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزید اور پاکستان کی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس اقدام کا مقصد ابھرتے ہوئے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تجربات اور مہارت کا تبادلہ کرنا، سائبرسپیس کو محفوظ بنانا اور دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، جو کہ بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کا سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا اہم معاہدہ