بشکیک(رم نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں تاریخی 'عطا بیت میموریل کمپلیکس' کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کرغزستان کے نامور مصنف چنگیز آئتماتوف کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم نے کمپلیکس میں یادگار پر بھی پھول رکھے اور وہاں مدفون کرغزستان کی اہم شخصیات کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا بشکیک میں عطا بیت میموریل کمپلیکس کا دورہ