چینی ایپ ’بلی بلی‘ ،کیا چینی ویڈیو پلیٹ فارم دنیا بھر کے کریئیٹرز کی نئی منزل بننے جا رہا ہے؟

بیجنگ (رم نیوز) چین کی مقبول ویڈیو سٹریمنگ ایپ ’بلی بلی‘ نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی بڑھانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ 2009 میں قائم ہونے والے اس پلیٹ فارم کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ساڑھے 35 کروڑ سے زائد ہے۔ بین الاقوامی تخلیق کاروں کو راغب کرنے کے لیے بلی بلی نے رجسٹریشن کا عمل آسان بناتے ہوئے لازمی شناختی تصدیق کی شرط ختم کر دی ہے، جبکہ رپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم کی جانب سے فی ایک ہزار ویوز پر تقریباً 0.70 امریکی ڈالر معاوضہ دینے کی پیشکش بھی کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کے مضبوط عالمی نیٹ ورک کے مقابلے میں بلی بلی کا نظام ابھی محدود ہے، تاہم اینیمیشن، گیمنگ اور اے آئی جیسی مخصوص دلچسپیوں پر مبنی مضبوط کمیونٹیز اور ’ڈان مو‘ (بلٹ کمنٹس) جیسے منفرد فیچرز اسے عالمی سطح پر ایک اہم متبادل بنا سکتے ہیں۔