کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کا آغاز انتہائی مثبت زون میں ہوا ہے۔ تجارت کے آغاز پر ہی 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 796 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مندی کے رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1690 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 776 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کے سیشن میں مارکیٹ نے شاندار کم بیک کیا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت زون میں آغاز