اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اے ڈی بی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستانی معیشت پر اعتماد بحال ہو چکا ہے اور اپریل 2025 سے اب تک ملکی ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی ہے۔ یہ اقدام تین سالہ جی ایم ٹی این حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات اور محصولات میں بھی نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
پاکستان نے یوروبانڈ سے 3 ارب ڈالر حاصل کر لیے، وزیر خزانہ