سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع ٹانک اور تحصیل جنڈولہ میں کرفیو نافذ

ٹانک(رم نیوز)سکیورٹی کے شدید خدشات کے باعث ضلع ٹانک اور تحصیل جنڈولہ میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی اقدامات کے تحت ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں، جس سے دیگر اضلاع اور صوبوں کے ساتھ ٹانک کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جنوبی وزیرستان، وانا، جنڈولہ، بنوں اور ڈیرہ جانے والی تمام شاہرائیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہیں۔ یہ کرفیو شام چھ بجے تک نافذ رہے گا۔