لاہور (رم نیوز)جماعت اسلامی کی جانب سے پٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف آج ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے۔ لاہور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ آج کی ہڑتال کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا۔ دوسری جانب، موجودہ سیاسی صورتحال کو حل کرنے کے لیے حکومت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین سے مذاکرات کرے گا۔