اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش نے مختلف علاقوں کی سڑکوں کو جل تھل کر دیا ہے۔ مسلسل دو روز کی بارش کے بعد آج رات ہونے والی اس نئی بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کیا ہے، جبکہ مالاکنڈ اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں 5 ستمبر کے دوران مزید شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ منگل کے روز راولپنڈی میں 230 ملی میٹر ریکارڈ بارش کے باعث گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئی تھیں، متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا تھا۔ اس صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز بھی راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔