دبئی (رم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ برس شیڈول پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سری لنکا سے واپس لے کر بھارت کے سپرد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے امور میں حکومتی مداخلت اور اندرونی مسائل کی وجہ سے آئی سی سی کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ اگرچہ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ نے بھی میزبانی حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم بورڈ نے بھارت کو متبادل میزبان کے طور پر منظور کر لیا ہے اور ٹورنامنٹ کے میچز ممبئی اور وڈودرا میں کھیلے جائیں گے۔مردوں کے برعکس خواتین کا یہ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں منعقد ہوگا ۔
ویمنز چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی نے میزبانی سری لنکا سے لے کر بھارت کو سونپ دی