پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافےکا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافےکا اعلان کردیا۔پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت بھی 1 روپے 11 پیسے بڑھا دی گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 372 روپے 3پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔