پی ڈی ایم اے کا ہائی الرٹ، پنجاب میں 5 ستمبر تک مزید بارشیں، اربن فلڈنگ کا خدشہ

لاہور(رم نیوز)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 3 سے 5 ستمبر تک صوبے بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بچوں کو بجلی کے کھمبوں اور نشیبی پانی سے دور رکھیں۔