گڈانی شپ ری سائیکلنگ کو جدید اور ماحول دوست مرکز بنا رہے ہیں، جنید انوار چوہدری

اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت گڈانی شپ ری سائیکلنگ کی جدید کاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے کہا کہ 12 ارب روپے مالیت کے اس منصوبے کے تحت گڈانی کو ہانگ کانگ کنونشن سے ہم آہنگ کر کے ایک جدید اور ماحول دوست مرکز بنایا جائے گا، جس سے سرکلر اکانومی اور روزگار کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے گڈانی میں 30 بستروں کا ہسپتال، سکول اور مزدور کالونی بنائی جائے گی جبکہ صنعتی و خطرناک فضلے کے انتظام کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی۔