اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات اور خطے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں پرامن اور کامیاب انتخابی عمل کے انعقاد پر وفاقی وزیر کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائد محمد نواز شریف کے وژن اور رہنمائی کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ خطے میں خوشحالی کا سفر مزید تیز ہو سکے۔
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے کو پوری طرح آگے بڑھائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف