کراچی (رم نیوز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے شہر کا امن تباہ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ جماعتِ اسلامی کو پرامن احتجاج کا حق ہے، لیکن شرپسند عناصر کو عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی ہرگز چھوٹ نہیں دی جائے گی۔
شہر کا امن خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا: شرجیل میمن