آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ ، بابر اعظم اور محمد رضوان تنزلی کا شکار، سعود شکیل اور محمد عباس کی ترقی

دبئی(رم نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے، جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں ملے جلے نتائج سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم کو ناقص کارکردگی کے باعث 5 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد وہ ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہو کر 15ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اسی طرح وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بھی 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب، پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رینکنگ میں 15 درجے کی نمایاں بہتری حاصل کی ہے۔ بولنگ کے شعبے میں، لارڈز ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس کو بھی اپنی کارکردگی کا صلہ مل گیا ہے اور وہ 10 درجے ترقی کے ساتھ 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔