وزیراعظم کا ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ قائم کرنے اور بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت تجارت میں سہولیات اور بندرگاہوں کی استعداد کار بہتر بنانے کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی زیر صدارت ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دی گئی جو سپلائی چین اور نان ٹیرف امور کے فیصلے کرے گا۔ وزیراعظم نے بندرگاہوں کے امور بہتر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ورکنگ گروپس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، جو پری ارائیول کلیئرنس اور ایس ایم ایز کی تجارت میں شمولیت پر کام کریں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورٹ چارجز میں کمی اور اصلاحات سے بندرگاہوں کے استعمال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔