واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کرتے ہوئے یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے ان میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا جن میں امریکی فوج کے پاس ٹوماہاک، پیٹریاٹ اور تھاڈ میزائل سمیت اہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کی کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ انہوں نے ایسی خبروں کو سو فیصد غلط قرار دیتے ہوئے نشر کرنے والوں کو ’غدار‘ کہا اور واضح کیا کہ امریکہ کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے جبکہ اسلحے کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، امریکہ کے پاس گولہ بارود کی تقریباً لامحدود مقدار موجود ہے: امریکی صدر