اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اس ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 349 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں