پشاور(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت پشاور، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔ اس دوران ہری پور، صوابی، مردان، باجوڑ، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم اور ہنگو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بھی صوبے کے بعض حصوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جن میں تخت بھائی (مردان) اور پارا چنار (کرم) میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
کے پی کے کئی اضلاع میں بادل برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری