لندن (رم نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یورپ کے دورے کے اگلے مرحلے میں پیرس سے لندن پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس دورے کے دوران کچھ روز قبل آسٹریا میں ایک ہفتہ گزارا تھا، جس کے بعد وہ مختصر قیام کے لیے پیرس گئے اور اب وہاں سے لندن پہنچ چکے ہیں۔
دریں اثنا، بختاور بھٹو زرداری بھی اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بلاول اور بختاور بھٹو زرداری لندن میں اپنے والد اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ساتھ وقت گزاریں گے۔