سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔مارکیٹ کے آغاز پر 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 409 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔ تاہم، اس کے بعد فروخت کا دباؤ بڑھنے سے انڈیکس عارضی طور پر منفی زون میں بھی داخل ہو گیا۔