کھٹمنڈو(رم نیوز) نیپال اور تبت کے علاقوں میں رونما ہونے والے تباہ کن سیلابی ریلوں اور طوفانی صورتحال کے نو روز گزر جانے کے بعد بھی اموات اور گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، اور مجموعی جانی نقصان بڑھ کر 1,301 اموات اور 5,339 لاپتہ افراد تک جا پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیپال کے اندر 1,280 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 4,798 افراد کا کوئی علم نہیں ۔ ادھر تبت کے سرکاری حکام نے ایک پریس بریفنگ میں تصدیق کی ہے کہ ان کے علاقوں میں 21 افراد سیلاب کی نذر ہوئے اور 541 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ مقامات پر زندگی کی بحالی اور لوگوں کی تلاش کے لیے ریسکیو اداروں کی کوششیں جاری ہیں۔ خاص طور پر مختلف ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کی چھ سرنگوں میں امدادی ٹیمیں اندر پھنسے ہوئے تقریباً 150 سے زائد افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے دن رات آپریشن چلا رہی ہیں۔
نیپال اور تبت میں سیلاب سے بڑی تباہی، ہلاکتیں 1,301 تک پہنچ گئیں، 5 ہزار سے زائد افراد لاپتہ