نیویارک (رم نیوز) اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ النینو آنے والے مہینوں میں ’انتہائی طاقتور‘ شکل اختیار کر لے گا اور فروری تک اس کے جاری رہنے کا تقریباً سو فیصد امکان ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم کے مطابق یہ قدرتی مظہر پہلے سے گرم ہوتے سیارے کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ کرے گا، جس سے دنیا بھر میں سیلاب، خشک سالی اور شدید گرمی کے خطرات بڑھ جائیں گے۔ اقوام متحدہ نے زراعت، صحت اور توانائی سمیت تمام حساس شعبوں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
النینو ’انتہائی طاقتور‘ ہوگا، فروری تک جاری رہے گا:اقوام متحدہ کا انتباہ