نیویارک (رم نیوز)حالیہ طبی تحقیقات کے مطابق زندگی کے ابتدائی دنوں میں کم شکر کا استعمال، درمیانی عمر میں ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور تمباکو نوشی سے پرہیز، اور کھانے کے اوقات کو محدود رکھنا ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ صحت مند عادات نہ صرف جسمانی بلکہ دماغی کارکردگی اور یادداشت کو بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
کم شکر، بہتر غذائی عادات سے ڈیمنشیا کے خطرات میں کمی ممکن