امریکی شہریوں کو کسی دوسری جنگ کا ایندھن نہ بننے دیں: اسماعیل بقائی کا انتباہ

تہران (رم نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی زندگیاں اور ٹیکس کی رقم کسی اور کی جنگ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔اسماعیل بقائی نے اسرائیلی اخبار میں شائع ہونے والی اس تجویز پر ردعمل ظاہر کیا جس میں امریکی شہریوں کو جنگ میں شرکت کے بدلے ان کے قرضے معاف کرنے کا لالچ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے امریکی عوام سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے مستقبل کو کسی غیر متعلقہ جنگ کی بھینٹ چڑھانے کی اجازت دیں گے۔