تہران (رم نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خطے میں حقیقی استحکام صرف مقامی سطح پر ایک نئے سکیورٹی نظام کے قیام سے ہی ممکن ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیا سکیورٹی نظام خطے کے اپنے ممالک کی جانب سے تشکیل دیا جانا چاہیے، جبکہ علاقائی ممالک کو اپنی سلامتی اور مستقبل کے لیے بیرونی طاقتوں پر انحصار کم کرنا ہوگا۔ ایرانی سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے مشترکہ سلامتی کا فروغ ایران کے دیرینہ اصولوں کے عین مطابق ہے اور ایران خطے میں تعاون اور مشترکہ سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
چین کا مشترکہ سلامتی پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، محمد باقر قالیباف