پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 3 روپے 13 پیسے کمی کر دی ہے جس کے بعد نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اس کے برعکس، ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 5 پیسے ہو گئی ہے۔ ان قیمتوں کا اطلاق 7 ستمبر تک رہے گا۔