کوئٹہ(رم نیوز) ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ان دو دنوں میں روانہ نہیں ہوگی، جبکہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان سے کراچی کے لیے بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسینجر پہلے ہی گزشتہ چھ ماہ سے معطل ہیں۔
ٹریک کی مرمت کا کام، بلوچستان سے اندرون ملک ٹرین سروس دو روز کیلئے معطل