اسلام آباد (رم نیوز) شہریوں کو پاسپورٹس کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کے لیے محکمہ پاسپورٹس نے ملک بھر میں تمام ڈیلیوری کاؤنٹرز ہر ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ پاسپورٹس کے اعلامیے کے مطابق یہ کاؤنٹرز ہر ہفتے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے، اور ہفتہ وار پاسپورٹ ڈیلیوری کی یہ سہولت آئندہ 2 ماہ تک جاری رہے گی تاکہ شہری آرام سے اپنے تیار پاسپورٹس وصول کر سکیں۔اس کے ساتھ ہی محکمہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو پاسپورٹس 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے سے وصول نہیں کیے گئے، انہیں سرکاری پالیسی کے تحت تلف کر دیا جائے گا۔
شہریوں کی سہولت کیلئے ملک بھر کے پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز بھی کھلے رکھنے کا اعلان